Kya jungle animal ki qurbani jaiz hai

نیل گائے کی قربانی جائز نہیں
مسئلہ ۲:  وحشی جانور جیسے نیل گائے اور ہرن ان کی قربانی نہیں  ہوسکتی وحشی اور گھریلو جانور سے مل کر بچہ پیدا ہوا مثلاً ہرن اور بکری سے اس میں  ماں  کا اعتبار ہے یعنی اوس بچہ کی ماں  بکری ہے تو جائز ہے اور بکرے اور ہرنی سے پیدا ہے تو ناجائز۔(1)(عالمگیری)